اعجاز اسلم نے ہانیہ عامر کے ہم شکل کی تصویر شیئر کر دی

image

پاکستان کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے اداکارہ ہانیہ عامر سے غیر معمولی مشابہت رکھنے والے ایک نوجوان کی تصویر شیئر کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

اعجاز اسلم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک کم عمر لڑکے کی تصویر ہانیہ عامر کی تصویر کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں سوال کیا کیا یہ ہانیہ عامر کا جڑواں بھائی ہے؟ مشابہت ناقابلِ یقین ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں نوجوان کے گھنگریالے بال، مسکراہٹ، چہرے کے خدوخال اور ڈمپلز ہانیہ عامر سے کافی حد تک ملتے جلتے دکھائی دیے جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس مشابہت پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اعجاز اسلم کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جہاں کئی صارفین نے مذاقاً نوجوان کو ہانیہ عامر کا بھائی قرار دیا جبکہ متعدد افراد نے دونوں کے درمیان حیران کن مشابہت پر اتفاق کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US