پاکستانی یوٹیوب اور فیملی و لاگر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھیج دیے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین میں شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رجب بٹ جو اپنی قانونی لڑائیوں، دیگر یوٹیوبرز سے جھگڑوں اور ذاتی زندگی میں مسائل کے لیے مشہور ہیں اب اپنی اہلیہ اور ان کے خاندان کے ساتھ ایک جھگڑے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ شادی کے بعد وہ کئی مہینے گھر نہیں رہے اور اپنے کیسز کے سلسلے میں دنیا بھر کا سفر کرتے رہے جبکہ ان کی اہلیہ حاملہ تھیں اور پاکستان میں موجود تھیں۔
ایمان فاطمہ جو کافی حد تک انٹروورٹ شخصیت کی مالک ہیں اور کبھی کبھار رجب بٹ کے فیملی و لاگز میں نظر آتی تھیں نے چند ماہ قبل اپنے بیٹے کیوان سلطان کو جنم دیا۔ رجب بٹ نے حالیہ پوڈکاسٹ میں بتایا کہ وہ اپنے بیٹے سے صرف ایک بار ملاقات کر چکے ہیں اور باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ وہ اس شادی کو ختم کر چکے ہیں۔
ایمان فاطمہ نے انسٹاگرام پر طلاق کے کاغذات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس صورتحال کی توقع کر رہی تھیں لیکن ان کے یا ان کے بیٹے کی کس غلطی کی وجہ سے یہ سزا دی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے شادی بچانے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس خبر پر بھرپور ردعمل دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا رجب ہمیشہ بچے کے بعد طلاق چاہتا تھا کیونکہ وہ زارا ملک کے ساتھ تعلق میں ہے یہ پہلے سے منصوبہ بندی تھی۔
ایک اور صارف نے کہا رمضان میں طلاق کے نوٹس بھیجنا ظاہر کرتا ہے کہ رجب، اس کی والدہ اور بہن کتنے برے ہیں انہیں بھی انجام بھگتنا پڑے گا۔