آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جنگی جہاز نہیں بھیجے گا جبکہ جاپانی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ایران کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم میری ٹائم سکیورٹی آپریشن شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ دوسری جانب چین نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ میں ملوث تمام فریقین سے فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ ہے۔
- جاپان اور آسٹریلیا کا آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کے لیے اپنے جہاز بھیجنے سے انکار
- خامنہ ای بیٹے کے اقتدار میں آنے سے متعلق شکوک و شبہات رکھتے تھے: امریکی انٹیلی جنس رپورٹس میں دعویٰ
- آیران کے ساتھ براہ راست بات چیت کے بعد دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ملی: انڈین وزیرِ خارجہ جے شنکر
- 'ڈرون سے متعلقہ واقعے' کے بعد فیول ٹینک میں آگ لگنے سے دبئی ایئر پورٹ پر پروازیں معطل
- امریکہ کا آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لیے چین سمیت 'سات ممالک' سے رابطہ، 'ہم منصبوں سے کہا ہے کہ اگر اُنھوں نے مدد نہ کی تو ہم یاد رکھیں گے'، صدر ٹرمپ
جاپان اور آسٹریلیا کا آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کے لیے اپنے جنگی بحری جہاز بھیجنے سے انکار، چین کا تمام فریقین سے فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ