ہیری پوٹر واپس آگیا: جادوئی دنیا کا نیا سفر ، سیریز کا ٹریلر جاری

image

وارنر برادرز ڈسکوری نے مشہور کتابی سیریز ’جے کے رولنگ‘ کی تخلیق پر مبنی نئی ہیری پوٹر ٹی وی سیریز کا پہلا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا ہے۔ نئی سیریز کرسمس 2026 پر ایچ بی او میکس پر ریلیز ہوگی۔

نئی سیریز کا عنوان ہیری پوٹر اینڈ دی فلوسفر اسٹون رکھا گیا ہے جو امریکا سے باہر پہلی فلم کے نام سے مطابقت رکھتا ہے۔ ٹریلر میں ہیری کی جادوئی دنیا، اس کے دوست اور استاد شامل ہیں، جن میں آنٹی پیٹونیا، رون ویزلی، ڈریکو مالفوئے، سیورس اسنیپ، اولیوانڈر، پروفیسر میکگونگل اور روبیئس ہیگرڈ دکھائے گئے ہیں۔

ٹریلر کے مطابق ہیری پوٹر کی زندگی مشکل سے شروع ہوتی ہے لیکن اس کی 11ویں سالگرہ پر ملنے والا خط اسے ہوگوارٹس اسکول آف وچ کرافٹ اینڈ وزرڈری لے جاتا ہے، جہاں دوستی، جادو اور مہمات کا آغاز ہوتا ہے، مگر ایک خطرناک دشمن بھی سامنے آتا ہے۔

ہیری پوٹر کا کردار ڈومینک میک لاؤگلن ادا کریں گے، جنہوں نے ہیری کی یونیفارم اور گردن پر نشان کے ساتھ پہلی نظر میں شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ دیگر اہم کاسٹ میں الیسٹیر اسٹاؤٹ (رون)، اریبیلا اسٹینٹن (ہرماینی)، جان لتھگو (ڈمبلڈور)، جینیٹ میک ٹیئر (میکگونگل)، پاپا ایسییدو (اسنیپ) اور نک فراسٹ (ہیگرڈ) شامل ہیں۔

کچھ ناقدین نے نئی سیریز کو فلمی سیریز کے مقابلے میں کم متاثر کن قرار دیا ہے تاہم شائقین کے لیے یہ ایک بار پھر ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا کا نیا تجربہ پیش کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US