سیٹ پر کیا ہوتا ہے؟ عینا آصف نے پردے کے پیچھے کے تلخ حقائق بتا دیے

image

اداکارہ عینا آصف نے حال ہی میں نجی ٹی وی پروگرام میں سیٹ پر سینئر اداکاروں کے رویے کے بارے میں کھل کر انکشافات کیے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ بڑے اسٹارز یا سینئر اداکار نئے یا چھوٹے اداکاروں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹوکتے اور ان میں خامیاں نکالتے ہیں۔ عینا نے کہا کبھی کبھی اگر ہم کچھ بول دیں تو وہ ہمیں ایسے دیکھیں گے جیسے ہم نے بہت احمقانہ بات کر دی ہو حالانکہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہوتی۔

عینا آصف نے مزید کہا کہ سیٹ پر ایسی صورتحال بھی ہوتی ہے کہ جب میں کوئی اہم سین کر رہی ہوتی ہوں تو سینئر اداکار باتیں شروع کر دیتے ہیں یا ایسا کچھ کرتے ہیں کہ میری توجہ بٹ جائے۔

انہوں نے اپنے ردعمل کے بارے میں بتایا کہ پہلے انہیں بہت غصہ آتا تھا لیکن اب وہ اسے نظر انداز کر دیتی ہیں کیونکہ یہ ہر سیٹ پر اس قدر معمول کی بات بن چکی ہے کہ میں کہتی ہوں جانے دو کسی کو کتنا ہی روک لیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US