موسیقی کے بادشاہ کی زندگی پر مبنی فلم سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار

image

لیجنڈری گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم ’’مائیکل‘‘ کا انتظار اب ختم ہونے کو ہے فلم 24 اپریل کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کی ابتدائی جھلکیوں نے پہلے ہی مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے جن میں شاندار موسیقی، جذبات سے بھرپور کہانی اور ایک عظیم فنکار کی زندگی کے مختلف پہلو نمایاں کیے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 80 اور 90 کی دہائی کے شائقین کے ساتھ ساتھ نئی نسل بھی اس فلم میں غیر معمولی دلچسپی لے رہی ہے۔

فلم ’’مائیکل‘‘ صرف موسیقی تک محدود نہیں بلکہ اس میں مائیکل جیکسن کی مکمل زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میں ان کے بچپن، جیکسن 5 کے مرکزی گلوکار کے طور پر ان کی غیر معمولی صلاحیت، اور پھر عالمی شہرت یافتہ فنکار بننے تک کے سفر کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے۔

فلم میں ان کی محنت، تخلیقی سوچ اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ اسٹیج سے ہٹ کر ان کی ذاتی زندگی کے پہلو بھی دکھائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے ابتدائی سولو کیریئر کی یادگار پرفارمنسز بھی شامل کی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US