عائزہ خان کا بولڈ فوٹو شوٹ، مداحواں نے سوال اٹھادیا کیا یہ آپ پر جچتا ہے؟

image

عیدالفطر کے موقع پر عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں وہ سفید سلکی سلیو لیس لباس میں نظر آئیں۔ اداکارہ نے پوسٹ میں بتایا کہ یہ فوٹو شوٹ عید کے دن کیا گیا تھا لیکن مصروفیت کے باعث وہ اسے بروقت شیئر نہ کر سکیں۔

تاہم ان کے اس نئے انداز کو مداحوں نے یکساں طور پر پسند نہیں کیا۔ کئی صارفین نے یاد دلایا کہ عائزہ خان ماضی میں خود کہہ چکی ہیں کہ وہ سادہ اور باوقار لباس ترجیح دیتی ہیں اور سلیو لیس لباس نہیں پہنتیں۔

سوشل میڈیا پر بعض مداحوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا آپ پہلے خود کہتی تھیں کہ سادہ لباس پہنتی ہیں، اب اچانک یہ تبدیلی کیوں؟ شاید زیادہ شہرت کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے یہ انداز آپ پر اچھا نہیں لگ رہا، براہِ کرم اپنے پرانے اسٹائل پر واپس آئیں۔

کچھ مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عائزہ خان کو ان کے سادہ اور معصوم انداز میں دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ دیگر نے اسے محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے عائزہ خان کے نئے لک کی بھی تعریف کی ہے، تاہم مجموعی طور پر یہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے چکا ہے کہ کیا اداکاراؤں کو اپنے امیج میں تبدیلی لانی چاہیے یا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US