اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے نام کے بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے منی لانڈرنگ کیس سے جوڑ دیے جانے کے بعد عوام کے لیے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
اداکار نے 28 مارچ کو انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ میں کسی بھی ادارے کی تحقیقات میں شامل نہیں، نہ ہی میں اس کیس کا کسی بھی حیثیت سے حصہ ہوں۔
حمزہ علی عباسی نے مزید کہا میری بہن ایک انتہائی کامیاب پیشہ ور شخصیت ہیں اور ان کا کیریئر خود ایک نمایاں کامیابی ہے۔ وہ میری فیملی ہیں اور میں اس وقت انہیں محبت اور حمایت کے ساتھ کھڑا ہوں۔ مجھے ان کی ایمانداری پر مکمل اعتماد ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ان کی کہانی سننے کے لائق ہے۔
حمزہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے ادارے انصاف کو یقینی بنائیں گے اور حقیقت سامنے آئے گی۔ ساتھ ہی ان کے پیشہ ورانہ اور قانونی امور میرے سے بالکل الگ ہیں۔
اداکار نے میڈیا سے بھی درخواست کی کہ وہ آئندہ اس کیس کے ساتھ ان کے نام کو نہ جوڑیں اور خبردار کیا کہ اگر ان کا نام دوبارہ اس کیس کے ساتھ جوڑا گیا تو قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔