پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی کی شوہر کے ساتھ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنے شوہر کے ساتھ مشہور گانا ’اک پیار کا نغمہ‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فضا علی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ماشا اللہ، دعاؤں میں یاد رکھیں۔
واضح رہے کہ فضا علی نے عید کے پہلے دن انسٹاگرام پر شادی کا اعلان کیا تھا۔ فضا علی نے اعجاز خان نامی شخص سے ایک سادہ اور مختصر سی تقریب میں شادی کی اور اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔