اسلام آباد ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت بحال کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالتِ عالیہ نے سماعت کے دوران ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو ہدایت کی کہ وہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں اور قانونی کارروائی وہیں آگے بڑھائیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو فوری ریلیف مل گیا، جبکہ کیس کی مزید سماعت اور قانونی کارروائی اب متعلقہ ٹرائل کورٹ میں ہوگی۔