نجی ٹی وی کی عید اسپیشل ٹرانسمیشن کے دوران میزبان و اداکارہ جویریہ سعود کے ایک تبصرے کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس میں انہوں نے مہمانوں کو مشہور شخصیات کے بچپن کی تصاویر دکھا کر پہچاننے کی سرگرمی کے دوران کہا کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو پتھر کے زمانے سے کام کر رہے ہیں لیکن مقبول ابھی ہوئے ہیں۔
وائرل ہونے کے بعد اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر وضاحت دی کہ دکھائی گئی تصویر ان کی نہیں بلکہ غلط معلومات پر مبنی تھی اور کسی بھی معلومات کو نشر کرنے سے قبل تصدیق ضروری ہے۔
اس کے بعد شوبز شخصیات نے جویریہ کے تبصرے پر تنقید کی جس پر جویریہ نے انسٹاگرام پر وضاحت اور معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یمنیٰ زیدی کی بہت عزت کرتی ہیں اور عمر سے متعلق بیان غلط سمجھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان ان کے اصل ارادے کی عکاسی نہیں کرتا اور تصویر غلط ہونے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔