ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر سحر حیات نے سمیع رشید سے علیحدگی کی وجہ بتا دی

image

پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے ٹک ٹاکر شوہر سمیع رشید سے خلع لینے کی وجہ عوام کے سامنے بیان کر دی۔

سحر حیات نے اپنی انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ ازدواجی زندگی میں روزانہ طلاق کی دھمکیاں سننا اور شوہر کی جانب سے والدین اور گھر والوں کے سامنے بے عزتی کے بعد انہیں خلع لینا پڑا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بیٹی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر باتیں کی جا رہی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ سمیع رشید نے بیٹی کے اخراجات میں ایک پیسہ بھی نہیں دیا اور اپنی انسٹا اسٹوریز میں ان کے ماضی کا ذکر کیا۔

سحر حیات نے کہا کہ لوگ سنی سنائی باتوں پر یقین کرتے ہیں لیکن وہ اپنے موقف کے ثبوت کے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گاڑی ابھی تک واپس نہیں ملی جبکہ بیٹی کے لیے صرف سوشل میڈیا پر توجہ دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سحر حیات اور سمیع رشید کی شادی 2023 میں ہوئی تھی اور 2024 میں بیٹی کی پیدائش کے بعد اختلافات کی وجہ سے یہ رشتہ ختم ہو گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US