لاہور کی سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کا میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا جبکہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
کیس کے دوران مجموعی طور پر 20 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے اور 284 پیشیاں ہوئیں، اس دوران 9 ججز کے تبادلے بھی ہوئے۔
یہ کیس 2018 میں دائر کیا گیا تھا اور اب عدالت نے فریقین کے حقوق و الزامات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا ہے۔