اچھے لوگ ہمیشہ اچھا کہتے ہیں، برے لوگ صرف زہر پھینکتے ہیں، ریشم کا دیدار کوجواب

image

پاکستانی فلمی اداکارہ ریشم اور دیدار ایک بار پھر خبروں میں آ گئی، حال ہی میں دیدار نے ایک عید شو میں ریشم پر الزامات عائد کیے کہ وہ گھروں کو برباد کرتی ہیں اور متعدد لوگوں کی زندگیوں کو خراب کر چکی ہیں۔ دیدار نے مزید کہا کہ ریشم منفی شخصیت کی حامل ہیں اور ریشم کے قریبی دوستوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنے نقصان سے بچاؤ کریں۔

اس کے جواب میں ریشم نے شازیہ ذیشان کے شو میں دیدار کے الزامات پر سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ میرا وقت ابھی گیا نہیں ہے۔ دراصل لوگ میرے 'لنگر' سے حسد کرتے ہیں کیونکہ وہ اسے برداشت نہیں کر سکتے۔ اور اس کی پہچان کیا ہے؟ اس کی بہن اس کی شہرت ہے۔ کوئی شخص تیس سال دن رات ناچ رہا ہے لیکن اس کی پہچان کیا ہے؟ ۔ اچھے لوگ ہمیشہ اچھا کہتے ہیں، برے لوگ صرف زہر پھینکتے ہیں۔

ریشم نے زور دیا کہ لوگوں کو صرف ایسے نام یاد رکھنے چاہئیں جنہوں نے زندگی میں کچھ حاصل کیا ہو نہ کہ ان لوگوں کے جو تنقید یا منفی باتیں کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US