گلوکار ساحر علی بگا کا بھارتی موسیقی پر پابندی کا مطالبہ

image

معروف پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا نے حالیہ گفتگو میں پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ساحر علی بگا نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برابری کی بنیاد پر فیصلے ہونے چاہئیں۔

ان کا مؤقف ہے کہ جب بھی پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوتی ہے بھارت فوری طور پر پاکستانی مواد پر پابندیاں لگا دیتا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی پلیٹ فارمز پر پاکستانی گانے، خصوصاً اسٹریمنگ سروسز جیسے اسپاٹی فائے پر پابندی ہے لیکن پاکستان میں بھارتی گانے اب بھی سنے جا رہے ہیں۔

گلوکار نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت یا پلیٹ فارمز پاکستانی موسیقی کو محدود کر رہے ہیں تو پاکستان کو بھی اسی نوعیت کا ردعمل دینا چاہیے۔ ان کے مطابق یہ اقدامات مقامی میوزک انڈسٹری کو فروغ دینے اور فنکاروں کی عزت بڑھانے کے لیے ضروری ہیں۔

ساحر علی بگا نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے شروع ہونے والے اقدامات کے جواب میں پاکستان میں بھی عوام اور حکومت کو اپنی موسیقی انڈسٹری کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تاکہ مقامی فنکاروں کو بہتر مواقع ملیں اور ملکی موسیقی مضبوط ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US