تبصرے کام پر نہیں بلکہ شکل و صورت پر کیے جاتے ہیں، ندا یاسر ٹرولنگ سے تنگ

image

اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے سوشل میڈیا ٹرولنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر منفی تبصرے پیشہ ورانہ کام پر نہیں بلکہ ظاہری شکل و صورت پر کیے جاتے ہیں۔

حال ہی میں مارننگ شو میں جہاں اداکار جنید خان بھی بطور مہمان موجود تھے ندا یاسر نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین اکثر اداکاروں کی عمر، جسمانی ساخت یا ظاہری انداز کو نشانہ بناتے ہیں۔ ان کے مطابق لوگ ایسے سوالات کرتے ہیں جیسے پیٹ کیوں نظر آ رہا ہے؟ یا کوئی گنجا کیوں لگ رہا ہے؟ جو کہ غیر ضروری اور منفی رویے کی عکاسی کرتے ہیں۔

ندا یاسر نے کہا کہ ان کی معمولی غلطیاں بھی وائرل ہو جاتی ہیں جس کے بعد انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگ اپنی ذاتی مایوسی کی وجہ سے دوسروں پر تنقید کرتے ہیں۔

اس موقع پر جنید خان نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر منفی تبصروں کو سنجیدہ نہیں لیتے اور اکثر انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات عوام کی تنقید درست بھی ہوتی ہے اس لیے انسان کو اپنی غلطیوں پر بھی توجہ دینی چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US