اقرار الحسن کا میشا شفیع کے خلاف بیان، عفت عمر کی کڑی تنقید

image

علی ظفر اور میشا شفیع کے آٹھ سالہ ہراسانی کیس کا اختتام حال ہی میں ہوا جب عدالت نے علی ظفر کو فاتح قرار دیا اور میشا شفیع پر 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ دونوں کے درمیان تنازع اپریل 2018 میں شروع ہوا تھا جب میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات لگائے۔ علی ظفر اور ان کے خاندان نے ہراسانی کے الزامات کی سختی سے تردید کی اور میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کردیا تھا۔

عدالت نے علی ظفر کے ہتک عزت کے کیس میں فیصلہ گلوکار کے حق میں سنایا، جس کے مطابق علی ظفر کو بے قصور قرار دیا گیا جبکہ میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جس پر اقرار الحسن سمیت دیگر شوبز شخصیات نے تبصرے کیے۔

اقرار الحسن سید اور کئی دیگر مشہور شخصیات علی ظفر کے حق میں سامنے آئیں، جبکہ عفت عمراس کے باوجود اب بھی میشا شفیع کے ساتھ کھڑی ہیں، کہ عدالت کا فیصلہ گلوکارہ کے خلاف آیا۔

اپنی ایک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پوسٹ میں اقرار الحسن نے میشا شفیع کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کے خلاف کیس جیت لیا، اور عدالت نے میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ علی ظفر نے اس جھوٹے الزام کی وجہ سے جو دکھ اور مشکلات برداشت کیں، اس کے مقابلے میں یہ جرمانہ اور سزا نہایت معمولی ہیں۔

اقرار الحسن نے کہا کہ ایسے کیسز میں، جھوٹے الزامات لگانے والی خواتین کو نشان عبرت بنایا جانا چاہیے، کیونکہ وہ حقیقی جنسی ہراسانی کا شکار خواتین کے کیسز کو کمزور کرتی ہیں۔ بہرحال، علی ظفر کو مبارکباد دی جانی چاہیے کہ انہوں نے اس معاملے میں ثابت قدمی دکھائی اور جھوٹے الزام لگانے والی خاتون کو منطقی انجام تک پہنچایا۔

اس موقعے پر عفت عمرخاموش نہ رہ سکیں ، جو پہلے ہی میشا شفیع کے ساتھ ناانصافی کے خلاف سراپا احتجاج رہی ہیں، انہوں نے اینکر پرسن اقرار الحسن سید کو ان کے یکطرفہ بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ جو لوگ خود کو خواتین کے حقوق کا چیمپین کہتے ہیں، کتنے بیمار انسان ہیں۔ ایسی خواتین سے آپ کا کیا مطلب ہے؟؟؟ تمام خواتین جانور نہیں ہوتیں جو اندھا یقین کر لیں، جیسے آپ کی طرف والی ہیں۔ آپ اپنی پوری زندگی سب سے زیادہ گھٹیا میزبان رہے ہیں، اور ہاں، واقعی 'خوشگوار زندگی' کی مثال بھی ہیں۔ آپ نے لوگوں کو بلیک میل کیا، بطور ٹی وی شخصیت آپ میں کوئی وقار نہیں، اور پھر بھی آپ ایک ہراساں کرنے والے ملزم کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں۔

تاہم عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی علی ظفر کے حق میں آواز اٹھائی۔اعجاز وارث اور مہوش اعجاز جیسے انفلوئنسرز نے کھلے عام علی ظفر کے حق میں حمایت ظاہر کی اور ان کی فتح کا جشن مناتے ہوئے کہا کہ علی ظفر نے یہ آٹھ سال میشا شفیع کے بے بنیاد الزامات کی وجہ سے بہت مشکلات جھیلی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US