میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا کیس جیتنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

image

لاہور کی مقامی عدالت کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد علی ظفر نے اپنے پہلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لیے یہ باب اب مکمل طور پر بند ہوچکا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں سچ کا ساتھ دیا۔

علی ظفر نے کہا کہ اس فیصلے کو وہ کسی فتح یا جشن کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ ان کے دل میں عاجزی اور شکر گزاری کے جذبات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی کے خلاف کوئی منفی جذبات نہیں رکھتے اور دعاگو ہیں کہ اب سب وقار اور سکون کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔

یاد رہے کہ لاہور کی عدالت نے 2018 میں دائر ہونے والے اس مقدمے کا فیصلہ علی ظفر کے حق میں سناتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی کارروائی کے دوران میشا شفیع اپنے الزامات کے حق میں خاطر خواہ شواہد پیش کرنے میں ناکام رہیں اور نہ ہی وہ عدالت میں پیش ہوئیں، جبکہ علی ظفر نے اپنے تمام گواہان کو عدالت کے روبرو پیش کیا، جس کے بعد عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔

یہ مقدمہ پاکستان میں 'می ٹو' تحریک کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US