پاکستانی اداکار اور سابق ماڈل عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ ماڈل شانزے لودھی کے عمرہ کی ادائیگی کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
فروری 2025 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والا یہ جوڑا حال ہی میں دوبارہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گیا تھا۔
مسجد الحرام میں طواف کے دوران بنائی گئی اس ویڈیو میں اداکار کو اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے اور انہیں کندھے پر ٹیک لگائے دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ یہ مقامات انتہائی مقدس ہیں اور یہاں اس طرح کے نجی اور رومانوی انداز کا مظاہرہ کرنا اخلاقی طور پر درست نہیں۔
تنقید کرنے والوں نے جوڑے سے مقدس مقامات کے تقدس کا خیال رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ویڈیوز وائرل کرنے کے بجائے انہیں اپنی عبادات پر توجہ دینی چاہیے۔
واضح رہے کہ عمر شہزاد "وہ پاگل سی"، "بے رحم"، "بھڑاس"، "میرے ہمسفر" اور "جان سے پیارا جُنی" جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔