دل کا ٹرانسپلانٹ کرانے والی مریضہ نے سلمان خان سے گھنٹوں گفتگو کا احوال بیان کردیا

image

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے دل کے ٹرانسپلانٹ سے گزرنے والی ایک مداح رینا راجو کی مشکل ترین وقت میں جذباتی معاونت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

کرناٹک سے تعلق رکھنے والی رینا راجو نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ اپنے پہلے ٹرانسپلانٹ سے قبل جب انہوں نے سلمان خان کو پیغام بھیجا تو اداکار نے آسٹریلیا میں شوٹنگ میں مصروف ہونے کے باوجود نہ صرف انہیں فون کیا بلکہ تقریباً دو گھنٹے تک گفتگو کر کے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

رینا کے مطابق وہ اس مشکل دور میں سلمان خان کے تعاون کو کبھی نہیں بھلا سکتیں۔ دو سال کے وقفے کے بعد جب رینا نے اپنی فاؤنڈیشن "لائٹ اے لائف" کے سلسلے میں دوبارہ رابطہ کیا تو سلمان خان نے فوراً انہیں پہچان لیا۔

رینا نے بتایا کہ 2018 میں ان کی سلمان خان سے ممبئی میں ملاقات ہوئی، جس کی انہیں صرف دس منٹ کی توقع تھی لیکن یہ ایک یادگار ملاقات ثابت ہوئی۔

سلمان خان کا یہ عمل ان کی سماجی اور انسانی ہمدردی کے اس پہلو کو اجاگر کرتا ہے جو اکثر میڈیا کی نظروں سے اوجھل رہتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US