کیا واقعی رمشا خان اور خوشحال خان نے شادی کرلی ہے؟

image

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار رمشا خان اور خوشحال خان دونوں ہی اس وقت اپنے کام کے حوالے سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ دونوں کی پسندیدہ ڈرامہ سیریز میں بے شمار مداح ہیں اور انہوں نے اپنے اداکاری کے جوہر دکھا کر لاکھوں دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ کئی کامیاب پروجیکٹس میں کام کیا ہے، جن میں "دنیا پور" اور "بریانی" شامل ہیں۔ ان ڈراموں میں دونوں کی کیمسٹری نے ناظرین کو بے حد پسند کیا اور ان کے مداحوں کی خواہش تھی کہ وہ دوبارہ ایک ساتھ کام کریں۔

رمشا خان اور خوشحال خان کے مداحوں نے یہ قیاس کرنا شروع کر دیا تھا کہ ان دونوں کے درمیان اسکرین کے علاوہ بھی کچھ خاص تعلقات ہیں۔ دونوں اداکار ذاتی زندگی کے بارے میں کم بات کرتے ہیں اور اپنی نجی زندگی کو عوامی سطح پر نہیں لاتے، لیکن پھر بھی مداحوں کی طرف سے ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے سوالات اور قیاس آرائیاں جاری رہیں۔

حال ہی میں گلیکسی لالی وڈ نے ایک خبر شیئر کی تھی جس میں بتایا گیا کہ دو مشہور اداکاروں نے خاموشی سے شادی کر لی ہے چونکہ یہ ایک ذاتی اور انتہائی پرائیویٹ تقریب تھی، اس لیے چینل نے ان اداکاروں کے نام ظاہر نہیں کیے۔ تاہم، اس خبر کے بعد سے لوگوں میں یہ قیاس آرائیاں تیز ہو گئیں کہ یہ جوڑا کوئی اور نہیں بلکہ رمشا خان اور خوشحال خان ہو سکتے ہیں۔

گلیکسی لالی وڈ کی اس خبر کے بعد مختلف سوشل میڈیا صفحات پر اس خبر کو شیئر کیا گیا اور لوگوں نے اپنی رائے ظاہر کرنا شروع کی کہ شاید وہ جوڑا رمشا خان اور خوشحال خان ہوں۔ سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے اس حوالے سے تبصرے کیے، اور ان دونوں کی ممکنہ شادی کی خبروں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اب تک دونوں اداکاروں کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ وہ دونوں اپنی ذاتی زندگی کو عوام سے دور رکھنے میں کامیاب ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی قیاس آرائیاں اور خبریں اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ شاید یہ جوڑا واقعی شادی کے بندھن میں بندھ چکا ہو۔ تاہم، ان اداکاروں کی خاموشی مداحوں کو مزید تجسس میں مبتلا کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US