شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے ملک میں پیٹرول کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام سے ایک اہم پیغام دیا ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری پر سجل علی نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ہمیں کھانا ڈیلیور کرتے ہیں اور ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے ہیں وہ اپنا پورا دن سڑک پر گزارتے ہیں اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب ان کے لیے حالات مزید مشکل ہو چکے ہیں۔
اداکارہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ ایسے محنت کشوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور جہاں ممکن ہو انہیں مناسب ٹِپ دی جائے تاکہ وہ روزمرہ کے چیلنجز میں سہارا حاصل کر سکیں۔