پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی کے بھائی شعیب خان کی میک اپ ٹرانسفارمیشن ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ویڈیوز میں شعیب خان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف انداز اور روپ میں نظر آ رہے ہیں جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کے ردعمل میں ملا جلا تاثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں کچھ لوگ ان کے ہنر کو سراہ رہے ہیں جبکہ دیگر حلقے ان کی تخلیقی ویڈیوز پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
شعیب خان نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پسند اور تخلیقی اظہار کے لیے یہ کام کر رہے ہیں اور یہ ان کا فن ہے جسے وہ خود محسوس کرتے ہیں۔