ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی غیر قانونی کلینک کیس میں عبوری ضمانت منظور

image

اسلام آباد کی عدالت نے مشہور ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف غیر قانونی کلینک کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے عبوری ضمانت 15 اپریل تک برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے اور ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور نے ملزمہ کو تحقیقات کے دوران عدالت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بھی ضمانت پر ہیں۔ ملزمہ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ سیل اور اینٹی کرپشن سرکل میں دو مقدمات درج ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US