امریکہ کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ ’بنیادی طور پر‘ ایران میں اپنے عسکری مقاصد حاصل کر چکا ہے اور جنگ کے اختتام کی نوعیت ایران پر منحصر ہے۔ پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے سعودی عرب میں ایک پیٹرو کیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں دھمکی دی ہے کہ ’آج رات ایک پوری تہذیب مِٹ جائے گی جسے دوبارہ زندہ نہیں کیا جا سکے گا۔‘
- ترکی کے شہر استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک حملہ آور ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
- ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا کے مطابق کاشان شہر میں ایک پُل پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں اطلاعات کے مطابق دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔
- ایران کا کہنا ہے کہ اس نے جنگ بندی کے لیے امریکہ کی تجویز مسترد کر دی ہے، تاہم ساتھ ہی جنگ کے 'واضح اور حتمی' خاتمے کا مطالبہ کیا ہے اور اپنے مطالبات کی ایک فہرست بھی پیش کی ہے۔
- جنگ کا مستقل خاتمہ ضروری، وقفے سے امریکہ اور اسرائیل کو دوبارہ منظم ہو کر حملے کی ’مہلت‘ مل جائے گی: ایران
- ایرانی حکومت میں موجود ’معقول لوگوں‘ سے مذاکرات جاری ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ
- اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگ کے خاتمے کی تجاویز پر جواب تیار کر لیا: ایران
ایران کی سعودی عرب میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنانے کی تصدیق، ’امریکہ ایران میں اپنے عسکری اہداف حاصل کر چکا ہے‘ جے ڈی وینس