نادیہ خان اور عتیقہ اوڈھو کا ہمایوں سعید کے بیان پر طنزیہ ردعمل، عمر سے متعلق بحث پھر چھڑ گئی

image

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید، نادیہ خان اور عتیقہ اڈوھو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے ہیں۔ <1p>

حالیہ پروگرام میں گفتگو کے دوران ہمایوں سعید کے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کا حوالہ دیا گیا جس میں انہوں نے ماضی کے ایک پراجیکٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عتیقہ اوڈھو کے ہیرو تھے جبکہ کرداروں کی پیشکش میں عمر کا فرق نمایاں دکھایا گیا۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر عمر اور کرداروں کے انتخاب سے متعلق بحث شروع ہو گئی۔ <1p>

پروگرام میں نادیا خان نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اداکار کو عمر کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں اور سوشل میڈیا پر ہونے والی باتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ <1p>

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ لوگ انہیں بڑا اسٹار کہتے ہیں لیکن ساتھ ہی ان پر عمر یا عدم تحفظ سے متعلق تبصرے بھی کرتے ہیں حتیٰ کہ میمز اور ویڈیوز بنا کر ان کا موازنہ دیگر اداکاراؤں سے کیا جا رہا ہے۔ نادیا خان نے گفتگو میں ہلکے پھلکے انداز میں یہ بھی کہا کہ ان کے خلاف بات نہ کی جائے کیونکہ وہ ان کے “چھوٹے بھائی” ہیں۔ <1p>

اسی دوران عتیقہ اوڈھو نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ماضی میں ایک ٹیلی فلم میں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کیا تھا جس میں وہ ایک فلم اسٹار جبکہ ہمایوں سعید ایک بینکر کے کردار میں تھے۔ ان کے مطابق کہانی میں عمر کا کوئی خاص پہلو شامل نہیں تھا بلکہ دونوں کردار بالغ اور سنجیدہ نوعیت کے تھے اور اس وقت اس معاملے کو موضوع نہیں بنایا گیا۔ <1p>

یہ گفتگو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ صارفین اسے مزاحیہ تبصرہ قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض اسے شوبز میں عمر اور کرداروں کے انتخاب سے متعلق جاری بحث کا حصہ سمجھ رہے ہیں۔ <1p>

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US