پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اداکارہ ریشم اور دیدار کے درمیان لفظی جھڑپ میں ریشم کے فلاحی کاموں کی حمایت کرتے ہوئے شدید تنقید کی۔
اداکارہ دیدار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ریشم پر منفی تبصرے کیے اور لوگوں کی زندگیوں کو خراب کرنے کا الزام لگایا۔ ریشم نے بھی ایک انٹرویو میں دیدار کا نام لیے بغیر جواب دیاجس کے بعد یہ لفظی جنگ سامنے آئی۔
عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی خاتون کے کردار پر تنقید کرنا اور ان کے خیراتی کاموں پر بات کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریشم نے پنجاب کے اسپتالوں اور حالیہ سیلاب میں بھی خیراتی خدمات فراہم کی ہیں جس پر تنقید افسوسناک ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ خواتین کو ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیے اور سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز باتیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔