بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے پھٹے ہوئے جوتے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان شاندار گاڑی سے نکلتے ہوئے پھٹے جوتے پہن کر فوٹوگرافرز کے لیے پوز دیتے اور پھر اپنی منزل کی جانب بڑھتے نظر آ رہے ہیں۔
ابتدائی طور پر صارفین نے اداکار کے پھٹے ہوئے جوتے پہننے پر تشویش ظاہر کی تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ یہ جوتے دراصل مشہور فیشن برانڈ بیلنسیاگا کے لگژری "کاؤ بوائے" کلیکشن کے ہیں جنہیں اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ بوسیدہ اور پھٹے ہوئے دکھائی دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے ان ڈیزائنر جوتوں کی قیمت تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ہے۔ جوتوں کی اصل قیمت سامنے آنے کے بعد صارفین نے سوشل میڈیا پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے جن میں اداکار کے منفرد فیشن سلیقے کی تعریف بھی شامل ہے۔