معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز اپنے ایک انٹرویو میں دیے گئے دلچسپ جملے کے باعث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہیں۔
فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب پیشے کے اعتبار سے ماہرِ نفسیات ہیں اور سوشل میڈیا پر ذہنی صحت کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کرتی رہتی ہیں۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تصاویر اور لمحات بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں گفتگو کے دوران ان سے ان کے پس منظر کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "میرا Born کراچی کا ہے" جو جملہ فوراً سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
یہ غیر معمولی جملہ صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا اور سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک صارف نے کہا کہ "انگریزی کے بجائے اردو بہتر تھی۔" ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا "Born کراچی کا ہے؟"
سوشل میڈیا پر یہ کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور صارفین اسے تفریحی انداز میں شیئر کر رہے ہیں۔