بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے اسپتال میں انتقال کرگئیں

image

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ گلوکارہ کو شدید تھکن اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی، جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آشا بھوسلے کا انتقال متعدد اعضا کےکام چھوڑ جانےکے سبب ہوئی۔

لیجنڈ گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کا کہنا ہے کہ آشا بھوسلےکی آخری رسومات کل شام کو ادا کی جائیں گی۔

آشا بھوسلے کی پوتی، زنائی بھوسلے نے سوشل میڈیا پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے خاندان کی رازداری کا احترام کرنے کی درخواست کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ آشا بھوسلے نے بالی وڈ کو لاتعداد یادگار گیت دیے ہیں اور ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور بھارت کے دوسرے بڑے شہری اعزاز 'پدم وبھوشن' سے بھی نوازا جاچکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US