محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے پہلے فلمی منصوبے ’میرا لیاری‘ کا ورلڈ پریمیئر 2 مئی 2026 کو برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ لندن میں 28 ویں یو کے ایشین فلم فیسٹیول کے موقع پر ہوگا۔
یہ فلم 8 مئی 2026 کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، جس کی کہانی لیاری کے اسپورٹس کلچر، مقامی تہذیب اور خواتین کی خودمختاری کے گرد گھومتی ہے۔
سندھ حکومت نے اس فلم کو بھارتی پروپیگنڈا فلم ’دھریندر‘ کا جواب قرار دیا ہے اور اس منصوبے کے لیے سندھ کابینہ سے ایک ارب روپے منظور کرائے گئے تھے۔
ابتدا میں ’بہناز‘ کے نام سے منسوب اس فلم کا نام تبدیل کر کے ’میرا لیاری‘ رکھا گیا ہے جس کے ذریعے دنانیر مبین فلمی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں، جبکہ دیگر کاسٹ میں نیر اعجاز، سمیعہ ممتاز اور عدنان شاہ شامل ہیں۔
اداکارہ عائشہ عمر نے اس فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اس فلم کو لیاری کی اصل ثقافت اور مثبت تصویر عالمی سطح پر پیش کرنے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔