نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں میزبان فضا علی کی جانب سے شوہر کے ساتھ براہِ راست نازیبا اور غیر اخلاقی عمل کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پیمرا سے رجوع کرلیا گیا ہے۔
کراچی کے وکیل محمد نواز ڈاہری نے پیمرا کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر فضا علی کے پروگرام کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں دکھایا گیا مواد سماجی و اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینل پر اس قسم کا غیر اخلاقی مواد نشر کرنا پیمرا قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس سے معاشرے میں بے راہ روی پھیلنے کا خدشہ ہے۔
محمد نواز ڈاہری نے مطالبہ کیا ہے کہ نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے اس مارننگ شو کو فوری طور پر بند کیا جائے اور پروگرام کی ٹیم سمیت متعلقہ چینل کے خلاف سخت انکوائری کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔