کیا بیٹے کی تصویر اصلی ہے؟ رجب بٹ نے بیٹے کی وائرل تصویر کے راز سے پردہ اٹھا دیا

image

معروف پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے اپنے بیٹے کیوان سلطان سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے اس کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

حالیہ دنوں ایک مبینہ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین میں شدید بحث کو جنم دیا، جس میں رجب بٹ کو اپنے بیٹے کے ساتھ دکھایا گیا تھا تاہم انہوں نے اس ویڈیو کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

رجب بٹ کے مطابق اگر وہ اپنے بیٹے کو عوام کے سامنے لانا چاہتے تو خود اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے اس کی ویڈیو جاری کرتے، انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ ان کے قریبی افراد نے کوئی ویڈیو لیک کی ہے بلکہ ان کا کہنا تھا کہ لوگ دراصل ایک جعلی ویڈیو پر ردعمل دے رہے ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جانب سے اس معاملے پر دلچسپی دراصل ان سے محبت کا اظہار ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے بیٹے سمیت تمام بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور زیر گردش طلاق سے متعلق افواہوں پر بھی ردعمل دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ کی شادی ایمان فاطمہ کے ساتھ نہایت دھوم دھام سے ہوئی تھی تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکا، شادی کے کچھ عرصے بعد رجب بٹ بیرون ملک منتقل ہو گئے جبکہ ایمان فاطمہ حمل کے باعث پاکستان میں ہی مقیم رہیں، بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی اور ان کا بیٹا کیوان سلطان اس وقت اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US