کنور ارسلان نے ریسٹورنٹ کی ناکامی کا ملبہ یاسر نواز پر ڈال دیا

image

سابق اداکار کنور ارسلان نے معروف ہدایتکار و اداکار یاسر نواز کے ساتھ اپنے کاروباری اختلافات سے متعلق پہلی بار کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اصل صورتحال بیان کر دی ہے۔

ایک حالیہ گفتگو کے دوران کنور ارسلان نے بتایا کہ انہوں نے 2020 میں یاسر نواز کے ساتھ شراکت داری میں ایک ریسٹورنٹ قائم کیا تھا جس میں ان کی اہلیہ فاطمہ آفندی اور یاسر نواز کی اہلیہ ندا یاسر بھی مختلف مواقع پر نظر آتی رہیں تاہم یہ کاروبار زیادہ عرصہ کامیاب نہ رہ سکا اور بالآخر اسے بند کرنا پڑا۔

کنور ارسلان کے مطابق اس کاروبار کی ناکامی کی بنیادی وجہ مالی مسائل نہیں بلکہ دونوں شراکت داروں کے درمیان سوچ اور کام کرنے کے انداز میں اختلاف تھا، انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود مضبوط مؤقف رکھنے والے انسان ہیں جبکہ یاسر نواز کے خیالات کاروبار چلانے کے حوالے سے مختلف تھے، جس کے باعث معاملات میں ہم آہنگی پیدا نہ ہو سکی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس شراکت داری کا آغاز ندا یاسر کی تجویز پر ہوا، جنہوں نے اپنے شوہر کو کاروباری سرمایہ کاری کی جانب مائل کیا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ دونوں کے درمیان اوقاتِ کار اور کاروبار میں موجودگی جیسے امور پر اختلافات بڑھتے گئے۔

کنور ارسلان کا کہنا تھا کہ تمام تر اختلافات کے باوجود دونوں نے باہمی رضامندی سے راستے جدا کیے اور آج بھی ان کے تعلقات خوشگوار ہیں جبکہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس کاروبار میں انہیں مالی طور پر فائدہ ہوا اور ان کے درمیان مسائل کا تعلق کسی بھی قسم کے مالی نقصان سے نہیں تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US