متنازع کلپ وائرل ہونے کے بعد مارننگ شو کی میزبان فضا علی نے معافی مانگ لی

image

اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنے مارننگ شو کے دوران شوہر کے ہمراہ وائرل ہونے والے متنازع کلپ پر عوامی ردعمل کے بعد معافی مانگ لی ہے۔

حال ہی میں فضا علی نے اپنے شو میں تیسرے شوہر اعجاز خان کو مدعو کیا تھا، جہاں انہوں نے اپنے شوہر سے فرمائش کی کہ کیا وہ انہیں لائیو شو میں بھی اسی طرح اٹھا سکتے ہیں جیسے گھر پر اٹھاتے ہیں۔

اس فرمائش پر اعجاز خان نے انہیں بانہوں میں اٹھالیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

شدید ردعمل سامنے آنے پر فضا علی نے ایک وضاحتی ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ محض ایک 'فیملی مومنٹ' تھا جسے سیاق و سباق سے ہٹ کر غلط رنگ دیا گیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس حرکت کے پیچھے کوئی غلط ارادہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک ہلکے پھلکے انداز میں پیش آنے والا واقعہ تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر اس عمل سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معافی مانگتی ہیں اور مستقبل میں اپنے کام کے دوران زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی۔

یاد رہے کہ فضا علی اپنی تیسری شادی اور شوہر اعجاز خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مسلسل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US