پاکستانی اداکارہ میزبان اور گلوکارہ فضا علی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں اس بار وجہ ان کی ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک نئی ویڈیو ہے۔ فضا علی جو اس وقت اپنے تیسرے نکاح کے بعد اعجاز خان کے ساتھ اپنی نئی ازدواجی زندگی کو کھل کر انجوائے کر رہی ہیں اپنی محبت اور خوشی کا اظہار بار بار مختلف پلیٹ فارمز پر کرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں فضا علی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ گاڑی میں سفر کے دوران گانا توبہ تمہارے یہ اشارے گاتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ دونوں کے درمیان رومانوی انداز بھی دکھائی دیتا ہے اور اس پورے منظر کو ریکارڈ کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ فضا علی کی بیٹی فرال فواد ہیں۔
یہی پہلو عوامی تنقید کا مرکز بن گیا ہے کہ ایک کم عمر بچی اپنی ماں اور سوتیلے والد کے اس طرح کے رومانوی لمحات کو نہ صرف دیکھ رہی ہے بلکہ انہیں ریکارڈ بھی کر رہی ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے فضا علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ محبت اور خوشی اپنی جگہ لیکن بچوں کے سامنے اس طرح کا اظہار مناسب نہیں۔ ان کے مطابق اس طرح کے مناظر ایک بچے کی ذہنی نشوونما پر اثر ڈال سکتے ہیں اور والدین کو اپنی حدیں سمجھنی چاہئیں۔ کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ نجی لمحات کو اس انداز میں عوام کے سامنے لانا بھی ایک غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔
یہ ویڈیو جہاں ایک طرف فضا علی اور اعجاز خان کی خوشی اور قربت کو ظاہر کر رہی ہے وہیں دوسری طرف ایک نئی اخلاقی بحث کو بھی جنم دے رہی ہے کہ سوشل میڈیا پر ذاتی زندگی کی نمائش کہاں تک درست ہے خاص طور پر جب بچے بھی اس کا حصہ بن رہے ہوں۔
اس وقت یہ معاملہ سوشل میڈیا پر مسلسل زیر بحث ہے اور فضا علی کے چاہنے والے اور ناقدین دونوں اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔