پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک پیغام میں کہا کہ 'فائرنگ کے اس واقعے پر گہرا دُکھ ہوا ہے اور میری دعائیں اور نیک خواہشات صدر ٹرمپ کے ساتھ ہیں۔' مشتبہ شخص کی شناخت 31 سالہ کول تھامس ایلن کے طور پر ہوئی ہے جو کیلیفورنیا کے شہر ٹورنز کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مشتبہ شخص نے حملہ کیوں کیا۔
- واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کے لیے عشائیے کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
- صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ بھی موقع پر موجود تھے، جنھیں بحفاظت تقریب سے نکال لیا گیا۔
- صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو برسوں میں یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ کسی ریپبلکن رکن پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی ہو۔
- ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو ہلٹن ہوٹل میں تقریب کے دوران گولیاں چلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
- ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات کے بعد اسلام آباد سے روانہ، جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے وفد کو پاکستان جانے سے روک دیا
- دورہ پاکستان میں ایران پر جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے فریم ورک سے متعلق مؤقف شیئر کیا: عباس عراقچی
وائٹ ہاؤس عشائیے میں فائرنگ: شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں کی مذمت، گرفتار حملہ آور سے تفتیش جاری