نکاح نامہ خود پڑھوں گی! حق مہر میں حج یا عمرہ کی شرط رکھوں گی،حنا طارق کا دو ٹوک اعلان

image

ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ حنا طارق نے شادی اور نکاح سے متعلق اپنے خیالات کھل کر بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ صرف اپنا نکاح نامہ خود پڑھیں گی بلکہ حق مہر کی شرائط بھی اپنی مرضی سے طے کریں گی۔

اداکارہ ان دنوں ڈرامہ سیریل رحمت میں ’پریشے‘ کے کردار کے ذریعے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہیں اور ان کی اداکاری کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔ حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور مستقبل کے منصوبوں پر بھی اظہار خیال کیا۔

حنا طارق کا کہنا تھا کہ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ اپنے حق مہر میں مالی مطالبات کے بجائے مذہبی فریضے کو شامل کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے حق مہر میں حج یا عمرہ کی ادائیگی کی شرط درج ہو کیونکہ ان کے نزدیک اس کی اہمیت دولت سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ دور میں معاشرتی رویوں میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے۔ ان کے مطابق آج کل نوجوان ایک دوسرے کے ماضی کے بارے میں زیادہ سوال نہیں کرتے اور طلاق یافتہ ہونے یا دیگر ذاتی معاملات کو پہلے کی طرح اہمیت نہیں دی جاتی۔

اداکارہ کے اس بیان نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں کچھ افراد ان کے خیالات کو سراہ رہے ہیں جبکہ کچھ اسے روایتی سوچ سے ہٹ کر قرار دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US