جیمائما گولڈ سمتھ کی دوسری شادی کے حوالے سے خبریں گرم

image

برطانوی اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر جیمائما گولڈ سمتھ کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ وہ جلد دوسری شادی کرنے والی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جیمائما آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 62 سالہ ملٹی ملین ڈالر بزنس مین کیمرون او ریلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑی کے درمیان گزشتہ ایک سال سے تعلقات استوار ہیں اور وہ ایک دوسرے کو دستاویزی فلموں میں مشترکہ دلچسپی کی وجہ سے ملے تھے۔ دونوں شخصیات فی الوقت سوئٹزرلینڈ اور مغربی لندن میں وقت گزار رہی ہیں۔ جیمائما کے بھائی رابن برلے سمیت ان کے اہل خانہ بھی اس رشتے پر رضامند بتائے جاتے ہیں۔

کیمرون او ریلی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک نجی طبیعت کے مالک انسان ہیں اور آنجہانی بین الاقوامی رگبی کھلاڑی سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔

واضح رہے کہ جیمائما گولڈ سمتھ کی پہلی شادی پاکستان کے سابق وزیراعظم اور سابق کرکٹر عمران خان سے ہوئی تھی جو نو سال قائم رہنے کے بعد 2004 میں ختم ہوگئی تھی۔ ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US