نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والا مقبول ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ کی آخری قسط نے لوگوں کے دل جیت لیے۔
ڈرامہ سیریل کفیل میں عماد عرفانی (جامی)، صنم سعید (زیبا)، عاشر وجاہت (سبک)، اریکا حق (دنین)، نورے ذیشان، ہانیہ احمد، حسن خان ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ڈرامے کے اندر جامی نے ایسے شوہر اور باپ کا کردار نبھایا ہے جو گھر اور بچوں کی ذمہ داری نہیں اٹھاتا بلکہ گھر میں لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن جاتے ہیں جس کے بعد بیٹا سبک بھی والدہ کے خلع لینے کی حمایت کرتا ہے۔
آخری قسط میں دکھایا گیا تھا کہ بیٹا سبک والدہ زیبا کی شادی جمال سے کروا دیتا ہے جبکہ سبک کے گھر والے بھی دنین کے گھر رشتہ لے کر پہنچ جاتے ہیں۔
تاہم ڈرامہ سیریل کفیل کی آخری قسط میں زِیبا کا دلکش انداز ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں انہوں نے معروف برانڈ زینب کا تیار کردہ ’’زُری‘‘ ڈریس زیبِ تن کیا۔ اس خوبصورت لباس کی قیمت ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار پانچ سو روپے بتائی گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا سمیٹا۔
ناظرین نے نہ صرف زِیبا کی اداکاری کو سراہا بلکہ ان کے اسٹائل اور مہنگے ملبوسات پر بھی دلچسپ تبصرے کیے، جبکہ فیشن حلقوں میں اس ڈریس کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔