اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے فوری طور پر خارج کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
عدالت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے فوری طور پر نکالا جائے، تاہم اگر کسی اور قانونی رکاوٹ یا کسی مجاز عدالت کا حکم موجود نہ ہو۔
یہ حکم اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے جاری کیا، جنہوں نے اس حوالے سے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق متعلقہ ادارے قانون کے مطابق کارروائی مکمل کرتے ہوئے نام کے اخراج کو یقینی بنائیں۔