محکمہ ثقافت بلوچستان کا ٹیلنٹ ہنٹ موسیقی مقابلے کے انعقاد کا اعلان

image

محکمہ ثقافت حکومت بلوچستان نے ٹیلنٹ ہنٹ موسیقی مقابلے کے انعقاد کا اعلان کردیا، جس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔

حکام کے مطابق ایمان پاکستان حق میلہ 19 سے 24 مئی تک نوری نصیر خان کلچر کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔ میلے کا انعقاد محکمہ ثقافت بلوچستان اور ایمان پاکستان کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

میلے کی تیاریوں کے جائزے کے دوران فرح عظیم شاہ نے انتظامات کا معائنہ کیا، جبکہ پارلیمانی سیکریٹری زرین مگسی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے طلبا کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ نوجوانوں کو مثبت اور تخلیقی سرگرمیوں کی جانب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کے مطابق موسیقی کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور فوڈ اسٹالز سمیت مختلف نمائشوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US