اداکارہ مشی خان نے مولانا طارق جمیل کی ایک بچے سے ہاتھ نہ ملانے کی وائرل ویڈیو پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے دیکھ کر انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔
مشی خان کا کہنا تھا کہ وہ بچہ نہ جانے کب سے ملاقات کا ارمان لیے انتظار کر رہا ہوگا، اس طرح انکار کرنے سے بچے کے ذہن پر برا اثر پڑے گا۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر مولانا خود اپنی بتائی ہوئی باتوں پر عمل نہیں کریں گے تو یہ ایک غلط مثال ہوگی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کو ڈانسر مہک ملک کے ساتھ بہت شفقت سے ملتے اور ان کے سر پر ہاتھ رکھتے دیکھا گیا، اگر وہ اسی طرح ایک بچے سے بھی مل لیتے تو کیا ہو جاتا؟
دوسری جانب مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے نے سوشل میڈیا پر مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے والد بچے سے مصافحہ کرلیتے تو اچھا ہوتا لیکن اگر انھوں نے مصافحہ نہیں کیا تو ہمیں مولانا کو گنجائش دینی چاہیے۔