کم کارڈیشین کا مدرز ڈے پر کیلیفورنیا کی ایک جیل میں انوکھا اقدام

image

امریکی ٹی وی اسٹار، ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین نے مدرز ڈے کے موقع پر کیلیفورنیا کی ایک جیل میں قید 50 خواتین کی مدد کر کے انہیں اپنے بچوں کے ساتھ دن منانے کا موقع فراہم کیا ہے۔

دو فلاحی تنظیموں کے ہمراہ جیل پہنچنے والی کم کارڈیشین کا کہنا تھا کہ کئی مجبور خواتین برسوں سے اپنے بچوں اور خاندان سے دور ہیں، جبکہ ہم ان رشتوں کی اہمیت کو اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں۔

انہوں نے اس اقدام کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون کی بدولت یہ قیدی خواتین اپنے بچوں سے ملنے اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کے قابل ہوئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US