پاکستان کے سینئر اداکار اورنگزیب لغاری نے ایک حالیہ گفتگو میں اپنے ساتھی اداکار فردوس جمال کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس جمال نے کبھی یہ نہیں سیکھا کہ بعض اوقات خاموش رہنا بھی ضروری ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ فردوس جمال کو صحیح طرح سمجھ نہیں پائے، وہ اکثر مواقع پر درست ہوتے ہیں لیکن ہر بات پر لڑنا اور ساتھی فنکاروں سے اختلاف کرنا انسان کی شہرت کو متاثر کرتا ہے۔
اورنگزیب لغاری کے مطابق، اگرچہ فردوس جمال کا مؤقف 90 فیصد درست ہوتا تھا، لیکن ہمیشہ جھگڑوں میں پڑے رہنے کی وجہ سے آج ان کی پہچان ایک مشکل شخصیت کے طور پر بن چکی ہے۔
واضح رہے کہ ان دونوں اداکاروں نے ماضی کے مقبول ڈرامے 'وارث' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔