صبا قمر نے خود کو ایک "ادھوری روح" قرار دے دیا

image

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک حالیہ ویڈیو میں اپنی زندگی اور خواہشات سے متعلق گہرے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خود کو ایک "ادھوری روح" قرار دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی بھارتی ہدایت کار امتیاز علی کی فلموں کی طرح ہے، جہاں ادھورے پن میں بھی ایک خاص خوبصورتی اور احساس چھپا ہوتا ہے۔

صبا قمر نے خواہشات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام خواہشیں پوری ہوجائیں تو انسان کے اندر تڑپ ختم ہوجاتی ہے، کیونکہ خواہشوں کا مل جانا خود خواہش کو مار دیتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ درد میں بھی ایک خاص لذت محسوس کرتی ہیں اور ان کے خیال میں زندگی میں چیزوں کا ادھورا رہ جانا اپنا ایک الگ ہی مزہ رکھتا ہے۔

صبا قمر اپنے منفرد اندازِ اداکاری اور انٹرویوز میں اپنے خیالات کے بے باک اظہار کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US