ہانیہ عامر کی پروفائل پکچر تبدیل، شناختی کارڈ جیسی تصویر لگا دی

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اچانک بڑی تبدیلی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے متعدد گلیمرس تصاویر ہٹا دیں جبکہ پروفائل پکچر کو بھی ایک سادہ شناختی کارڈ طرز کی تصویر سے تبدیل کر دیا۔

ہانیہ عامر کی اس اچانک سوشل میڈیا تبدیلی نے انٹرنیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی اور مداحوں نے ان کی نئی پروفائل تصویر کے اسکرین شاٹس شیئر کرنا شروع کر دیے۔

یہ تبدیلی ان کی والدہ کے نام جذباتی پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد سامنے آئی جس میں اداکارہ نے اپنی والدہ کو خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جہاں عام طور پر شناختی کارڈ کی تصاویر متاثر کن نہیں ہوتیں، وہیں ہانیہ عامر اپنی سادہ تصویر میں بھی بے حد خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US