پچاس برس کے مرد بھی جین زی کا کردار کررہے ہیں، امر خان

image

پاکستانی انڈسٹری میں خواتین اداکاراؤں کے لیے مضبوط اور مرکزی کردار نہیں لکھے جا رہے۔ مرد اداکار اپنی چالیس اور پچاس کی عمر میں بھی نوجوان کردار (Gen Z) ادا کررہے ہیں اور کوئی اس پر سوال نہیں اٹھاتا، جبکہ خواتین کو چند سال کام کرنے کے بعد ہی عمر رسیدہ کرداروں تک محدود کردیا جاتا ہے۔ ہالی ووڈ میں مریل اسٹریپ اور این ہیتھ وے جیسی اداکارائیں اپنی عمر کے مختلف حصوں میں بھی اہم کرداروں کے ساتھ موجود ہیں، مگر ہمارے ہاں اداکارائیں عمر بڑھنے کے ساتھ نظرانداز کر دی جاتی ہیں۔

اداکارہ اور مصنفہ امر خان نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں خواتین اداکاراؤں کے ساتھ عمر کی بنیاد پر ہونے والے امتیازی سلوک پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

امر خان، جو معروف اداکارہ فریحہ جبین کی صاحبزادی ہیں، گزشتہ کچھ سالوں سے شوبز انڈسٹری میں اداکاری اور تحریر دونوں شعبوں میں سرگرم ہیں۔ وہ مختلف ڈراموں اور فلمی پراجیکٹس کا حصہ رہ چکی ہیں اور اپنی واضح اور بے باک رائے کے باعث بھی جانی جاتی ہیں۔

حال ہی میں عمر اور اداکاراؤں کے کرداروں سے متعلق بحث اس وقت شدت اختیار کرگئی جب اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اداکار فہد مصطفیٰ سے کہا کہ انہیں اپنی عمر کے مطابق ہیروئنز کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ اس بیان پر فہد مصطفیٰ نے ردعمل دیا جس کے بعد معاملہ مزید بڑھ گیا اور اسی بحث میں ہمایوں سعید بھی گفتگو کا حصہ بنے۔

اسی تناظر میں امر خان نے انڈسٹری کے اس رویے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خواتین اداکاراؤں کے لیے معیاری اور مضبوط کردار بہت کم لکھے جاتے ہیں، جبکہ مرد اداکار بڑھتی عمر کے باوجود بھی نوجوان کرداروں میں نظر آتے ہیں اور اس پر کوئی تنقید نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی شوبز میں یہ تضاد واضح ہے کہ چند سال کام کرنے کے بعد ہی اداکاراؤں کو عمر رسیدہ یا محدود کرداروں تک سمیٹ دیا جاتا ہے، جبکہ عالمی سطح پر ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جہاں اداکارائیں عمر کے مختلف مراحل میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US