اداکارہ صرحا اصغر نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ ان کے گھر ننھی بیٹی کی آمد ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے 'الازنے مرتضیٰ' رکھا ہے۔ اس خوشی کے موقع پر صرحا اصغر نے فیملی فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر بھی جاری کیں جن میں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سرخ اور سیاہ رنگ کے میچنگ لباس میں نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں نومولود کی آمد کو خاندان کے لیے بڑی رحمت قرار دیتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے اور ساتھی اداکاراؤں نے بچی کی صحت اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

صرحا اصغر اپنی بہترین اداکاری اور ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے انڈسٹری میں خاصی مقبول ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US