"مجھے آج بھی اپنے پوتے کیوان سلطان کی بہت یاد آتی ہے۔ میں نے اپنے بیٹے کی دوسری شادی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ ایمان بھی اچھی لڑکی تھی، مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ آخر مسئلہ کہاں پیدا ہوا۔ وہ اس وقت گھر چھوڑ کر چلی گئی جب بچہ صرف 19 دن کا تھا، اس کے بعد وہ واپس نہیں آئی۔ میں نے کبھی اُس سے گھر کے کام نہیں کروائے، ہمیشہ اسے اپنی بیٹی کی طرح رکھا، لیکن شاید کوئی ایسی بات تھی جو اسے پسند نہیں آئی۔"
پاکستانی یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ کی طلاق کا معاملہ سوشل میڈیا پر مسلسل زیرِ بحث ہے، اور اب پہلی بار ان کی والدہ نے بھی اس تنازع پر کھل کر بات کی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے سابق بہو ایمان فاطمہ، اپنے پوتے اور خاندان پر لگنے والے الزامات سے متعلق اپنی رائے سامنے رکھی۔
رجب بٹ کی والدہ کا کہنا تھا کہ اس پورے معاملے میں ان کا نام اور ان کی بیٹی کا نام بھی گھسیٹا گیا، حالانکہ انہوں نے ہمیشہ گھر کو جوڑ کر رکھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے پوتے کو بہت یاد کرتی ہیں اور اس صورتحال نے پورے خاندان کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایمان فاطمہ کے ساتھ ان کے تعلقات خراب نہیں تھے اور وہ اسے اچھا سمجھتی تھیں۔ ان کے مطابق انہیں اب تک یہ سمجھ نہیں آسکی کہ ایسا کیا ہوا جس کی وجہ سے رشتہ اس مقام تک پہنچ گیا۔
رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف دعوے اور تبصرے سامنے آتے رہے ہیں، تاہم دونوں خاندانوں کی جانب سے اب تک معاملے کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے نہیں لائی گئیں۔ اس دوران مداح بھی اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔